:بیجنگ
چائنیز ٹیکنالوجی کمپنی زیڈ ٹی ای نے اعلان کیا ہے کہ اس کا نیا اسمارٹ فون ’’زیڈ ٹی ای ایگزون 20 فائیو جی‘‘ اسی مہینے میں فروخت کےلیے پیش کردیا جائے گا۔ فائیو جی ٹیکنالوجی سے لیس ہونے کے علاوہ، یہ دنیا کا وہ پہلا اسمارٹ فون بھی ہوگا جس کی اسکرین کے اندر ہی ایک فرنٹ کیمرا نصب کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق، اسمارٹ فون اسکرین کے اندر کیمرا سمونے کےلیے پانچ الگ الگ ٹیکنالوجیز کو یکجا کیا گیا ہے جو الگورتھم سے لے کر ڈسپلے ڈیزائن تک پھیلی ہوئی ہیں۔
اسکرین میں نصب یہ کیمرا 2 میگا پکسل جتنی تصویر کھینچ سکے گا جسے موبائل فوٹوگرافی میں موجودہ رجحانات مدنظر رکھتے ہوئے ’’قابلِ قبول‘‘ قرار دیا جاسکتا ہے۔



Wow
ReplyDeleteWhat a short by china
ReplyDeleteAmazing yr bhot acha ha
ReplyDeleteInteresting
ReplyDeleteWell done
ReplyDeleteSo interesting
ReplyDeletevery interesting
ReplyDelete